اندرونی احتراقی محرکیہ

del.icio.us del.icio.us
Digg Digg
Furl Furl
Reddit Reddit
Rojo Rojo
Add to OnlyWire
ایک چار ضربہ محرکیہ اپنے مرحلۂ احتراق پر؛ جب اسکے احتراقی حجیرہ میں ایندھن اور ہوا کا آمیزہ بھڑک اٹھتا ہے، یہی بھڑکن اصل میں احتراق کہلاتی ہے ۔
اندرونی احتراقی محرکیہ کی ایک قسم ؛ جسکو Wolfhart نے تیار کیا اور اسی کے نام پر اسے ولفہارٹ محرکیہ کہا جاتا ہے۔

چند اھم الفاظ

احتراق
محرکیہ
حجیرہ

conbustion
engine
chamber

اندرونی احتراقی محرکیہ (Internal combustion engine) جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ ایک ایسا محرکیہ ہوتا ہے جسمیں توانائی بنانے کیلیۓ احتراق (combustion) کا عمل ، محرکیہ یا انجن کے اندر ہی موجود ایک خانے میں واقع ہوتا ہے۔ یعنی اس بات کو آسان الفاظ میں یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ ؛ ایک ایسا محرکیہ کہ جس میں ایندھن اور تکسیدہ (oxidizer) کے آپس میں مل کر جلنے یا احتراق کرنے کا عمل ایک مخصوص اور محدود خانے میں ہوا کرتا ہو اسے اندرونی احتراقی محرکیہ کہتے ہیں اور اسکا یہ احتراقی خانہ ہندسیات کی زبان میں احتراقی حجیرہ (combustion chamber) کہلاتا ہے۔

This article is from Wikipedia. All text is available under the terms of the GNU Free Documentation License.